Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • بحرینی نوجوانوں کو کیوں دی گئی سزائے موت، عراقی کمانڈر نے وجہ بتا دی

عراق کی مزاحمتی تحریک النجباء کا کہنا ہے کہ ظلم کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بحرینیوں کو سزائے موت دی جا رہی ہے۔

تحریک النجباء کے سینئر کمانڈر نصر الشمری کا کہنا کہ بحرین کے عوام کو ظلم کی مخالفت کی وجہ سے سزائے موت دی جا رہی ہے۔

نصر الشمری نے کہا کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کی جانب سے بحرین اور یمن کے بارے میں جہاں مغربی ممالک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں وہيں پر ظلم کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بحرین کے عوام کو سزائے موت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرینیوں کا گناہ، ظلم کی مخالفت کرنا ہے۔ تحریک النجباء کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کی سیکورٹی کونسل نے یمن اور بحرین کے واقعات کے بارے میں کوئی موثر کام نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پوری دنیا یمنیوں اور بحرینیوں پر ہونے والے مظالم کو فراموش کر دے تب بھی ایران، عراق اور لبنان کے شیعہ مسلمان اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی اپیل کورٹ نے منگل کے روز دو بحرینی نوجوانوں جعفر سلطان اور صادق ثامر کو سزائے موت دے دی تھی۔

یہ دونوں جوان ’دار کلیب‘ علاقے کے رہنے والے تھے اور انہیں 2015 میں بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والے پل ملک فہد کو بم سے اڑانے کے الزام میں گرفتار کر کے موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔

ٹیگس