دنیا خاموش ہے،یمنی بھکمری کا شکار، اقوام متحدہ کا انتباہ
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 1 کروڑ 30 لاکھ یمنی شہریوں پر بھکمری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ لاکھوں یمنی شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے اور ملک میں امداد نہيں پہنچ پا رہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بھکمری کا شکار ہو جائیں گے۔
اقوام متحدہ نے اتوار کے روز اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آناتولی نے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ذیلی ادارے نے ٹوئٹ کیا ہے کہ یمن میں پناہ گزین خاندان، غذائی مدد رکنے یا غذائی مدد بند ہونے کی وجہ سے بھکمری کا شکار ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 45 لاکھ یمنی پناہ گزین جیسی زندگی بسر کر رہے ہيں جن کو ایمرجنسی غذائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے عالمی غذا پروگرام سمیت یمن میں اقوام متحدہ کی مدد کرنے والے اداروں کے بجٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں لاکھوں افراد اپنے حصے کا راشن حاصل کریں گے۔