Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • امارات پر ہوائی حملے کے بعد یمن میں اس کے ایجنٹوں پر بڑا حملہ، سیکڑوں ہلاک و زخمی

یمنی فوج نے آپریشن کے دوران صوبہ شبوہ میں 90 سے زائد اماراتی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور امارات کے ایجنٹوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور میزائل حملوں میں 90 سے زائد اماراتی ایجنٹ ہلاک ہوئے۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ شبوہ میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ العمالقہ گروپ کے ایجنٹوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

یمن نیوز ویب سائٹ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران العمالقہ گروپ کے 90 سے زائد ایجنٹ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اس ذریعے نے خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بیجان اور عسیلان علاقوں میں ان ایجٹنوں کے جمع ہونے والی جگہ پر یمنی فوج کے میزائل حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جنرل علی ہادی الحریری، جنرل، ممدوح الاہدل، عمالقہ کا کمانڈر محمد احمد الیافعی، علی القفیلی الابینی، عبد الفتاح السعدی، احمد قاید الجلیدی، احمد ناصر مبروک، حسین یحیی اللحجی، زکی عبد الواسع الصبیحی اور ساری علی اللحجی جیسے سینئر کمانڈر شامل ہیں۔

یہ ایسی حالت ممیں ہے کہ یمنی فوجی ذرائع نے پیر کے روز شبوہ میں عتق ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ اس حملے میں متحدہ عرب امارات کے ایک سی-30 قسم کے فوجی کارگو ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ پرواز کی طاقت کھو بیٹھا۔

ٹیگس