آسٹریلوی وزیر اعظم جانتے تھے کہ ایران کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں
آسٹریلیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ خود آسٹریلیا کے وزیر اعظم بھی جانتے تھے کہ ایران کے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔
سحرنیوز/ایران: آسٹریلیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر احمد صادقی نے اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے مستقل نمائندے کے سیاسی مشیر کے ٹوئٹ کے جواب میں سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ " مسٹر البانیز خود بھی جانتے تھے کہ ایران کے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں لیکن حق کے موقف پر باقی رہنے اور اے جے اے میں ڈیویڈ ایڈلر اورمارک لیبلر اورمحترمہ جیلین سیگل اوران کےشوہر جیسے لوگوں کی سربراہی میں صیہونی لابی اور مافیا کا مقابلہ کرنے کی قیمت ان کے لئے سنگین ہوگی!
انہوں نے لکھا : ہمارے خلاف جرائم پیشہ اسرائیل کی 12 روزہ جارحیت کے دوران ہمارے خلاف موقف اختیار کرنے کے بعد کی یہ تصویر دیکھیں! جس میں ان کے چہرے سے شرمساری عیاں ہے۔ اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جو میں نے بات کہی ہے وہ سچ ہے۔