Jan ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی دشمنی، شیخ الجراج میں فلسطینی عمارت منہدم

اسرائیل نے بیت المقدس کے مشہور شیخ الجراح محلے میں ایک فلسطینی عمارت کو منہدم کر دیا ہے۔

گھر کے انہدام کی کاروائی کے دوران مزاحمت کرنے والے خاندان اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے محمود صالحیہ نام کے فلسطینی کا گھر منہدم کر دیا اور یہ دعوی کیا ہے کہ گھر غیر قانونی تھا کیونکہ اس کی تعمیر اسکول کی جگہ پر کی گئی تھی۔

حقیقت یہ ہے کہ شیخ الجراح محلے میں واقع فلسطینی گھروں کے خلاف گزشتہ کئی مہینوں سے اسرائیل کی تباہ کن سرگرمیاں بحث کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بدھ کی صبح گھر کے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا اور پھر اسے گرا دیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے پیر کو بھی گھر گرانے کی کوشش کی تھی لیکن اہل خانہ کی مزاحمت کی وجہ سے اسے پسپائی اختیار کرنا پڑا۔

محمود صالحیہ کا کہنا ہے کہ وہ عدالت میں اپنا مقدمہ لڑ رہے تھے لیکن اسرائیلی پولیس نے ان کا گھر منہدم کر دیا۔

صالحیہ کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان 1948 سے اس مکان میں زندگی گزار رہا ہے۔

بیت المقدس میں سیکڑوں فلسطینی مکان ہیں جنہیں اسرائیل منہدم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس