بن سلمان کو اسرائیل کی دوستی راس نہيں آئی، اخبار نے اڑایا مذاق، شائع کیا کارٹون
اسرائیلی میڈیا نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا مذاق اڑایا ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار نے اسرائیل سے اسپائی وئیر خریدنے کے ریاض کے اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سعودی ولیعہد کا مذاق اڑایا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت سے پیگاسس اسپائی وئیر خریدنے کے لئے حکومت ریاض کی کوششوں اور اس بارے میں صیہونی حکومت کے موجود وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور سعودی ولیعہد کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو کے بارے میں 28 جنوری کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیلی اخبار ہارٹص نے اسی موضوع پر ایک کارٹون شائع کیا ہے۔
اس وقت اسرائیلی اخبار ہارٹص نے اس موضوع پر ایک کارٹون شائع کیا اور ان کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان نتن یاہو سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ہمیں ایک چیز کی ضرورت ہے تاکہ اپنا انکشاف کرنے والوں (ڈروکر) کا سدباب کر سکیں۔
ڈروکر سے اشارہ اسرائیل کے تحقیقاتی نامہ نگار راویو ڈروکر کی جانب ہے جس نے اپنے انکشافات سے بنیامن نتن یاہو کے لئے کافی مسائل پیدا کر دیئے تھے۔ اس کی رپورٹوں کی وجہ سے نتن یاہو کے خلاف پولیس کی تحقیقات کا سلسلہ شروع ہوا اور آخر میں ان کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔
ڈروکر نے اسی طرح متعدد صیہونی حکام کی بد عنوانیوں کو بھی برملا کیا ہے۔