پگاسس کے بعد ایک اور جاسوسی کرنے والا صیہونی وائرس
Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
غاصب اسرائیلی جاسوسی ادارے اب پیگاسس وائرس کے بجائے ایکا ور پیش رفتہ وائرس ’’پریڈیٹر’’ کا استعمال کر رہے ہیں۔
عبری زبان کے اخبار نے صیہونی اداروں کی طرف سے جاسوسی کرنے والے ایک اور نئے کمپیوٹر وائرس کا انکشاف کیا ہے۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جاسوسی ادارے، پگاسس کے بجائے ایک اور جدید وائرس کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس وائرس کا نام درندہ (predator) بتایا گیا ہے۔ اس وائرس کی جاسوسی سے یونان کی اپوزیشن جماعت کے لیڈروں کے موبائل فون ہیک کئے تھے اور اسی جاسوسی وائرس سے مصر، قبرس اور دیگر ممالک میں بھی جاسوسی کی جا رہی ہے۔