Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • کیا معمر قذافی ابھی زندہ ہے؟

لیبیا کے معدوم ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ایک باڈی گارڈ نے دعوی کیا ہے کہ لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر کا قتل نہیں ہوا، وہ ابھی زندہ ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے معدوم ڈکٹیٹر معمر قذافی کی خاتون باڈی گارڈ عائشہ الفیتوری نے رشا ٹو ڈے سے گفتگو میں دعوی کیا کہ معمر قذافی زندہ ہیں اور جو شخص بہار عربی -2021 کے دروان ہونے والی بد امنی کے دوران مارا گیا وہ ان کا قریبی ساتھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جھڑپوں کے دوران قذافی سرت شہر میں داخل نہيں ہوئے اور جو شخص اس شہر میں داخل ہوا تھا وہ قذافی کا ہمشکل تھا جس کا نام حمید ابو منیار قذافی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد معمر قذافی شمالی لیبیا کے بنی ولید شہر چلے گئے اور اس کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

عائشہ الفیتوری کا کہنا تھا کہ میں قوم کو یقین دلاتی ہوں کہ ہمارے رہبر کی حالت بہتر ہے اور وہ مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں۔

معمر القذافی کی خاتون باڈی گارڈ اور محافظ نے اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کے لئے کہا کہ جب معمر قذافی سے الگ ہونے والے ایک فوجی افسر سے پوچھا گیا کہ کیوں اب تک لیبیا نہ لوٹے تو اس نے کہا کہ اگر حمید ابو منیار قذافی کو مجھے دکھا دو تو میں لوٹ آؤں گا۔

 اس شخص کے دعوے کے مطابق اس بات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص معمر قذافی نہيں، حمید ابو منیار ہے۔

 

ٹیگس