امریکا سے ہمارے تعلقات، ایران کے خلاف نہيں: عراقی سیکورٹی مشیر
عراق کی قومی سیکورٹی کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات، ایران کے خلاف نہیں ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران، امریکا اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات، عراق کے قومی مفاد کی بنیاد پر ہے، کہا کہ بغداد کے تعلقات ان ممالک میں سے ہر ایک کے ساتھ کسی دوسرے کے خلاف نہيں ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کرکے امریکا اور ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات کی تفصیلات بیان کی۔
انہوں نے لکھا کہ امریکا اور عالمی اتحاد کے ساتھ ہمارے تعلقات، ایران کے خلاف نہيں ہیں، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی امریکا اور عالمی اتحاد کے خلاف نہيں ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات، ایران کے خلاف نہيں ہیں، عراق اپنے قومی مفاد کی بنیاد پر عمل کرتا ہے۔
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مسلح گروہ عراق کو ایران یا کسی دوسرے ممالک کے خلاف ایک چھاونی کے طور پر استعمال کریں، ہم ہر اس غیر ملکی کا خیر مقدم کرتے ہیں جو عراق کے اقتدار اعلی اور ملکی قوانین کا احترام کرتا ہے۔