Feb ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت پر شام کا سخت انتباہ، دفاع کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے

شامی وزارت خارجہ نے ملک پر اسرائیل کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں سبھی وسائل کے استعمال پر زور دیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بیروت اور مقبوضہ جولان کی طرف سے شام پر صیہونی فوج کی بزدلانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جارحیت بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور لبنان و شام کے بارے میں اسکی قراردادوں بالخصوص 1974 کی قرارداد 350 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 
اس بیان میں آیا ہے کہ یہ جارحیت بین الاقوامی سطح پر خاموشی اور امریکی حمایت کی چھاؤں میں انجام پائی ہے جس سے غاصب صیہونی حکومت کو شام پر بار بار جارحیت کرنے اور عالمی برادری کے اعتبار کو کمزور کرنے کی شہہ مل رہی ہے اور اس سے حالات مزید بدتر ہونگے۔ 
شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شامی حکومت صیہونی حکومت کو خطے کے صلح و ثبات اور بین الاقوامی سکورٹی کو خطرہ میں ڈالنے والے اسکے حملوں کے انجام کی طرف سے اسے انتباہ دیتی ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے ان بزدلانہ جارحیت کے انجام کو اس کا ارتکاب کرنے والے اور اکسانے والے بھگتیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کو ان حملوں کا جواب دینے کے لئے سبھی وسائل کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ 
 قابل ذکر ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پر صیہونی فوج نے جنوب مشرقی بیروت کی طرف سے دمشق کی طرف کئی میزائیل فائر کئے، جنہیں شام کے ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

ٹیگس