Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • شامی شہریوں نے امریکی فوجیوں کا راستہ روک دیا

شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے تل ذہب کے شہریوں نے امریکی فوجی قافلے کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

شام میں امریکی فوجیوں اور ان کے حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹ فورس کے زیر قبضہ علاقوں میں شامی شہریوں کی جانب سے مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

شامی شہری امریکی فوجیوں اور کرد ڈیموکریٹ فورس کے دستوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

شام کی حکومت، کئی بار واضح کر چکی ہے کہ مشرقی اور شمالی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غاصبانہ ہے اور اس کا مقصد ان علاقوں کے قدرتی ذخائر کو لوٹنا ہے۔

کہا جارہا ہے تل ذہب کے باشندوں نے امریکی فوجی قافلے کو اپنے علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کا راستہ روک کر بیٹھ گئے۔ شامی شہریوں کے احتجاج اور مظاہرے کے بعد، امریکی فوجی قافلے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس