داعش کی موجودگی ملک کے لئے خطرہ نہیں: وزیر دفاع طالبان
افغانستان میں طالبان کے وزیر دفاع نے اپنے ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کے خطرے کو مسترد کر دیا۔
افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد داعش دہشت گرد گروہ نے کئی دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان نے دیگر ملکوں خاص طور سے پڑوسی ملکوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے اعلان کیا تھا کہ وہ داعش کو افغانستان میں دیگر ملکوں کے لئے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔
شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ داعش افغانستان کے لئے خطرہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات کا اطمینان دلانا چاہتے ہیں کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ افغان پناہ گزینوں کے ساتھ دہشت گرد سرغنہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔