Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری، 2 ہلاک

شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر عراقی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔

سکیورٹی سے متعلق اطلاع رسانی کے عراقی مرکز نے منگل کی شب صوبے صلاح الدین میں صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارراوئی کی خبر دی۔

حالیہ ہفتوں میں عراق کے مشرقی اور شمالی حصے میں داعشی عناصر کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ بہت سے عراقی گروہ اور عوام کے بڑے طبقے کا ماننا ہے کہ عراق میں داعش کی کرتوتوں میں اضافہ امریکی سازش کا نتیجہ ہے، جسکی آڑ میں امریکہ عراق میں اپنی غاصبانہ موجودگی کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبے صلاح الدین کے حمرین پہاڑوں کے سلسلے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ٹیگس