یمن میں جارح سعودی اتحاد کا ایک اور ڈرون تباہ
یمنی میڈیا نے ملک پر جارح سعودی اتحاد کے ایک اور ڈرون کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔
المسیرہ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صوبے حجہ میں جارح سعودی اتحاد کے اس ڈرون کو مار گرایا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ڈرون سی ایچ-فور قسم کا ہے اور چین کا بنا ہوا ہے، جسے یمن کے شمال مغربی صوبے ’حجہ‘ کے ’حرض‘ علاقے میں مار گرایا گیا۔
یمنی فورسز ملک پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کے آغاز سے اب تک دسیوں جاسوسی ڈرون، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے گرا چکی ہیں۔
یمن پر سعودی عرب نے امریکہ، یواےای اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 میں حملے شروع کئے، جو اب تک جاری ہیں۔ ان حملوں میں لاکھوں یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دسیوں لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
سعودی اتحاد کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کا 85 فی صد سے زیادہ حصہ تباہ ہو چکا ہے۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔