Feb ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام پرتازہ ترین جارحیت میں غاصب صیہونی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے پر میزائل فائر کئے جسے شامی فوج کے ايئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

سانا نیوز کے مطابق، صیہونی فوج نے جمعرات کی علی الصبح دمشق کے جنوبی مضافاتی علاقے زکیہ پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائیل مارے جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج نے شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے سے، جس پر صیہونی حکومت نے 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے، یہ میزائیل فائر کئے۔ شامی فوج نے زیادہ تر میزائیل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

اس سے پہلے یورونیوز نے ایک رپورٹ میں دمشق کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے خان الشیح قصبے میں کئی دھماکے ہونے کی خبر دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ صیہونی فوج کا ایک ہفتے کے اندر دوسرا حملہ ہے۔ اس سے پہلے بدھ کے روز مغربی صوبے حمص پر صیہونی فوج نے حملہ کیا تھا۔ گزشتہ جمعرات کو روس نے صیہونی حکومت سے شام پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس طرح کے حملوں کے جغرافیائی، سیاسی اور سکورٹی اعتبار سے خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاحارووا نے کہا تھا کہ اسرائیل کا شام کے اندر اہداف پر مسلسل حملہ، گہری تشویش کا باعث ہے، کیونکہ یہ حملے شام کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف وروی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

ٹیگس