عراق میں داعش کا ایک اور سرغنہ ہلاک
Feb ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
عراق میں فضائیہ کی کارروائی میں داعش کا ایک اور بڑا سرغنہ اور اس کے ساتھی ہلاک ہوگئے۔
سومریہ نیوز کے مطابق، عراق کے سکورٹی سے مربوط اطلاع کے مرکز نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے داعش کے ’مثنی خضر کامل شتران‘ نامی سرغنہ کی کار کو نشانہ بنا کر اسے اور اسکے معاون کو واصل جہنم کر دیا۔
مذکورہ مرکز نے ملک کی سکورٹی فورسز کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے ساتھ کئے گئے عہد کا پابند بتایا۔
عراق کے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے 20 مارچ سنہ 2017 کو ملک کی سرزمین کے داعش کے چنگل سے پوری طرح آزاد ہونے کا اعلان کیا، لیکن اس دہشتگرد گروہ کے بچے کھچے عناصر سے ملک کو پاک کرنے کی جد و جہد ابھی بھی جاری ہے۔