صیہونی بربریت کا جواب، 65000 فلسطینی مسجد الاقصی پہونچے
صیہونی بربریت کی پرواہ کئے بنا دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز ادا کی۔
رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو مسجد الاقصی میں قریب 65 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔
صیہونی پولیس کی طرف سے مقبوضہ قدس میں رکاوٹیں کھڑی کئے جانے اور اس شہر میں مختلف جگہوں بالخصوص باب العمود اور شیخ جراح محلوں میں بڑی تعداد میں پولیس نفری کی تعیناتی کے باوجود، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جمعے کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد الاقصی پہونچے۔
جمعے کے روز صبح کی نماز میں بھی ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی موجود تھے، جسکے بعد انہوں نے اعتکاف کا عمل شروع کیا۔
قدس کے ادارۂ اسلامی اوقاف نے بتایا کہ جمعے کی نماز میں قریب 65 ہزار فلسطینی شریک ہوئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہزاروں لوگ صیہونی پولیس کی طرف سے رکاوٹوں کی وجہہ سے اس مسجد میں جمعے کی نماز میں نہیں پہونچ سکے۔