Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے پھر صیہونی عہدیدار کو اپنی فضاؤں میں اڑنے کی اجازت دی

سعودی عرب نے صیہونی فوجی عہدیدار کو لے جانے والے طیارے کے لئے اپنی ہوائی سرحد کھول دی۔ گزشتہ ایک مہینے سے کم مدت میں یہ دوسری بار ہے جو آل سعودی نے غاصب صیہونی عہدے داروں کو اپنی ہوائی سرحدوں سے عبور کرنے کی اجازت دی ہے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق، سعودی عرب نے ایک مہینے سے بھی کم مدت میں اسرائیل کے ایک فوجی عہدیدار کے جہاز کے لئے اپنی ہوائی سرحد کھول دی۔

صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، سعودی عرب نے اسرائیل چیف آف اسٹاف آویو کوخاوی کے جہاز کو اپنی ہوائی سرحد کے استعمال کی اجازت دی جو سنگاپور جا رہے تھے۔

اس سے پہلے سعودی عرب نے صیہونی وزیر جنگ بنی گینٹس کے جہاز کے لئے اپنی ہوائي سرحد کھولی تھی جو سعودی عرب کی ہوائی سرحد سے گزر کر بحرین میں داخل ہوئے تھے۔

ٹیگس