Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیل کی ہوا نکال دی، صیہونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے کے مقابلے میں ہم شکست کھا گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے ایک صیہونی اخبار نے گزشتہ روز حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی در اندازی اور اس کے انٹر سپٹ کرنے میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی فوج سیکورٹی کے لحاظ سے اور اقتصادی لحاظ سے بھی ناکام رہی ہے۔

اسرائیلی اخبار کالکالیست نے جمعے کی شام رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ کرنے کی کوشش فوجی کے لئے بہت خرچیلی تھی۔

اسرائیلی اخبار لکھتا ہے کہ ایف-16 جنگی طیارے، اپاچی ہیلی کاپٹر اور آئیرن ڈوم ائیرڈیفنس سسٹم کے میزائل، لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے والے ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ نہیں کر سکے۔

اخبار کے مطابق یہ نا توانای سیکورٹی ناکامی کے ساتھ ساتھ فوج کے لئے ایک اقتصادی شکست بھی ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ فوج، انٹرسپٹ کرنے کے لئے کم خرچ والے اور موجود ساز و سامان سے استفادہ کرے۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ حزب اللہ اور تحریک حماس، میدان جنگ میں اچھی طرح جانے پہچانے ہیں۔ اسرائیلی اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیل کی فضائیہ نے آئیرن ڈوم ائیر ڈیفنس سسٹم کو آن کر دیا اور ایف -16 جنگی طیارے اور اپاچی ہیلی کاپٹر حرکت میں آگئے لیکن وہ ڈرون طیارے کی صحیح سالم لبنان واپسی کو نہيں روک سکے۔

 

ٹیگس