صیہونیوں کے حملے میں 45 فلسطینی زخمی
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں 45 فلسطینی زخمی ہوئے۔
ترکی کی خبر رساں ایجنسی آنا تولی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چند روز کے دوران قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل داغے جانے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کی جاری جارحیتوں اور غاصبانہ اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے جاری ہیں جبکہ اسرائیلی فوجیوں کے تازہ حملے میں 45 فلسطینی زخمی ہوئے۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح قلقیلیہ شہر کے مشرق میں واقع شہر کفر قدوم پر بھی حملہ کیا جہاں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجی، فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں کو آئے دن جارحیت کا نشانہ بنا کر فلسطینیوں کو ترک وطن پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں تعمیر کی جاسکیں ۔ جبکہ غاصب صیہونی حکومت، صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھ کر فلسطینی علاقوں کی آبادی کا تناسب صیہونیوں کے حق میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔