Feb ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا ڈرون، اسرائیل کے لئے بھیانک خواب بن گیا...

اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب ہم کو ریڈار سے بچنے والے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرنی چاہئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ کنسٹ میں خارجہ امور اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ نے ہوائی سرحد میں ریڈار سے بچنے والے چھوٹے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کی آمادگی کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ کے حسان نامی ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ نہ کرنے میں ناکامی کے بعد صیہونی پارلیمنٹ میں سیکورٹی اور خارجہ امور کمیشن کے سربراہ رام بن باراک نے ریڈار کی زد میں نہ آنے والے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

بن باراک نے جو ماضی میں صیہونی حکومت کی خونخوار خفیہ ایجنسی موساد کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں، کہا کہ ہم اس دور کے لئے تیار ہو رہے ہيں جس میں چھوٹے چھوٹے ڈرون طیارے کم بلندی پر پرواز کریں گے اور ان کے انٹرسپٹ کرنا بہت سخت ہوگا۔

رای الیوم اخبار کے مطابق بن باراک نے دعوی کیا کہ ہم آخرکار اس کام کی توانائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، دنیا پیشرفت کرے گی، اس طرح کے ڈرون طیارے نئی توانائی اور ناچيز ہیں، ہم کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ کس طرح ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ٹیگس