فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے، کئی کو اغوا کر لیا
غاصب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے درجنوں فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، غاصب صیہونی فوجی غرب اردن اور مقبوضبہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں داخل ہوئے جہاں ان کی فلسطینیوں سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجی کم سے کم پینتیس فلسطینیوں کو اٹھا لے گئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک فلسطینی قیدی کے گھر کو مسمار کر دیا۔ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے بھی غرب اردن میں ایک فلسطینی قیدی کے گھر کو مسمار کر دیا تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد تئیس چونتس کے ذریعے، فلسطینی علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ غاصب صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کی لیے فلسطینی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے بے بنیاد بہانوں سے فلسطینیوں کو اغوا کر کے جیلوں میں بند کر دیتے ہیں۔
اس وقت چار ہزار سات سو فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں جن میں دو سو پچاس خواتین اور سینتالیس بچے بھی شامل ہیں۔