سعودی عرب میں وال جاکنگ، مردہ باد ڈکٹیٹر، مردہ باد ظالم جیسے نعرے بنے دیواروں کی زینت
سعودی عرب کے جدہ شہر کی دیواروں پر آل سعود خاندان کے خلاف نعرے لکھ دیئے گئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جدہ شہر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تخریب کاری کے مخالفین نے ملک کے ولیعہد کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پورے شہر میں وال چاکنگ کر دی اور ظالم ڈکٹیٹر مردہ باد کے نعروں سے پورے شہر کی دیواروں کو سجا دیا ہے۔
جدہ میں پڑے پیمانے پر تعمیری کارروائیوں اور بڑی تعداد میں شہر کے باشندوں کے بے گھر ہونے کے بعد لوگوں کا غصہ ساتویں آسمان پر ہے اور مخالفین نے وال چاکنگ کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ مخالفین نے محلوں کو توڑنے اور خراب کرے کے احکامات کے ساتھ ہی ملک کے ولیعہد محمد بن سلمان کو بھی ٹارگٹ کرتے ہیں اور ظالم مردہ باد، ڈکٹیٹر مردہ باد جیسے نعروں کو دیواروں پر لکھ دیا۔
رپورٹ میں آیا ہے کہ جدہ اپنی تاریخ کا سب سے بڑے تخریبی پروجیکٹ کا مشاہدہ کر رہا ہے اور اس تخریبی عمل میں 60 سے زائد محلے شامل ہیں۔
باوجود اس کے ان محلوں سے سے کچھ محلے بہت ہی پیشرفتہ اور ماڈرن ہیں لیکن آل سعود نام نہاد اصلاح کے نام پرغریب محلوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔ آل سعود کا دعوی ہے کہ اس محلے کے رہائیشی، غنڈے بدمعاش اور منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔