عراق، الحشد الشعبی نے بنائی ریزرو فورس، دہشت گردوں کو ملے گا سخت سبق
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے نئی ریزرو فورس کی تشکیل کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ دیالہ میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورس کی حمایت اور ان کو بیک اپ دینے کے لئے ریزرو فورس کی تشکیل ہوگئی ہے۔
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے صوبہ دیالہ کے ترجمان صادق الحسینی نے منگل کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں یہ خبر دی۔
انہوں نے بغداد الیوم کی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رضاکار فورس کا یہ دستہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور جنگی کی حالت میں فوجیوں کو امداد پہنچانے کے لئے اعلی توانائی کی حامل ہوگی اور چونکہ دیالہ صوبے میں بہت زیادہ سیکورٹی خطرے ہیں اور یہاں پر داعش کی سرگرمیاں زیادہ ہیں، اسی لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے اور آبادی کے علاقوں کی حفاظت کرنے کی اسٹراٹیجی تبدیل کی جائے۔
صادق الحسینی نے کہا کہ رضاکار فورس کی ریزرو فورس، پیچیدہ علاقوں اور ان علاقوں میں آپریشن انجام دیں گے، جہاں سیکورٹی اہلکار کم ہی تعینات ہوتے ہیں تاکہ دیالہ کے باشندوں کو یہ یقین دلا سکیں کہ اب دہشت گردوں کے پاس 2014 جتنی بد امنی پھیلانے کی طاقت نہیں ہے اور وہ سیکورٹی اہلکاروں کے نشانے پر ہیں۔