فلسطینی نوجوان کی شہادت
Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے۔
معا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو غرب اردن کے الخضر علاقے میں ہونے صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر 14 سالہ فلسطینی نوجوان «محمد شحاده» شہید ہوگیا۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر یلغار کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
صیہونی حکومت انیس سو سڑسٹھ سے غرب اردن پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور اس وقت اس علاقے پر پانچ لاکھ سے زیادہ صیہونی انتہاپسند قابض ہیں جبکہ غرب اردن کے کل فلسطینیوں کی تعداد تیس لاکھ سے زیادہ ہے۔