اسرائیلوں کے مظالم سے معذور فلسطینی بھی محفوظ نہيں+ ویڈیو
Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
ظالم صیہونی فوجی معذور فلسطینیوں پر بھی رحم نہیں کر رہے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ الجراح علاقے میں خطرناک اور مہلک ڈاون سینڈروم بیماری کا شکار فلسطینی معذور نوجوان پر حملہ کر دیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام محمد البجونی تھا اور اس پر گاؤں کے دوسرے باشندوں کے ساتھ ہی حملہ کیا گیا۔ فلسطینی باشندے شیخ الجراح کے رہائیشیوں کی حمایت میں مظاہرے کر رہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان افراد پر بھی حملہ کر دیا جو ان معذور نوجوان کی حمیت پر سڑکوں پر نکلے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔