Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • تہران: اسرائیل سرطانی ناسور ہے، ریاض: اسرائیل نہایت مفید ہے!

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ برطانیہ کی ایجاد کردہ اور امریکہ کی حمایت یافتہ جارح حکومتوں کی نابودی کے بغیر علاقے میں امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اپنے ٹویٹ میں علاقے میں صیہونی حکومت کی موجودگی کی مخالفت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے موقف کا موازنہ کیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے ایران و سعودی عرب کے موقف کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ علاقے میں اسرائیل کا ضم ہونا نہ صرف تل ابیب بلکہ پورے علاقے کے لئے مفید ہوگا جبکہ اس کے مقابلے میں ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل سرطانی ناسور ہے جسے نابود ہونا چاہئے۔

محمد البخیتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے موقف میں وہی فرق ہے جو رسول اسلام (ص) کی اس حدیث میں ان لوگوں کے درمیان ہے جنھیں آپ (ص) نے شیطان کے سینگ سے تعبیر کیا اور جن کے بارے میں فرمایا کہ اگر ایمان ثریا پر بھی ہوگا تو بھی فارس کے لوگ اسے حاصل کرلیں گے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ علاقے میں اس وقت تک امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا جب تک برطانیہ کے ایجاد کردہ اور امریکہ کے حمایت یافتہ صیہونی، سعودی، امارتی اور بحرینی اتحاد ختم نہیں ہو جاتا۔

واضح رہے کہ امریکی حمایت اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم جارح اتحاد گذشتہ سات برسوں سے یمن کے عوام کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ٹیگس