Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • بشار اسد نے یوکرین پر روسی حملے کی حمایت کی

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کی حمایت کی ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیاں دونباس میں عام شہریوں کی حمایت کے لئے انجام پا رہی ہیں اس لئے دمشق ان کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے۔

بشاراسد نے روس کے خلاف امریکہ اور مغربی ممالک کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کے اس قسم کے اقدامات، صرف عدم استحکام کا باعث بنیں گے۔

ٹیلی فونی گفتگو میں روسی صدر پیوتن نے بھی یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کی حمایت پر بشار اسد کا شکریہ ادا کیا۔ دونباس کے علاقے پر مشتمل دونیسک اور لوہانسک کو روس کی جانب سے آزاد ریاستیں تسلیم کرلینے کے اعلان کے فورا بعد شام نے بھی ان دونوں جمہوریاؤں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

ٹیگس