Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنی بیس سالہ ناکامی سے عبرت حاصل کرے: طالبان

طالبان کی عبوری حکومت نے امریکہ سے افغانستان کے عوام کے ساتھ محترمانہ رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طالبان کے نائب وزیر دفاع مفتی لطیف اللہ حکیمی نے ایران پریس کو اپنے خصوصی انٹرویو میں افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے پر امریکہ کی مذمت کی اور کہا کہ امریکیوں نے گذشتہ بیس برسوں کے دوران افغان عوام کو ہر طریقے سے ستایا اور ان سے زور زبردستی کی۔

طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی حکام  افغان عوام کے اثاثے منجمد کرنے کے موضوع کو چھپا نہیں سکتے۔

طالبان حکومت کے نائب وزیر دفاع مفتی لطیف اللہ حکیمی نے افغان فوج کے ڈھانچے کے بارے میں کہا کہ ایک مضبوط فوج کی تشکیل کے لئے نئے معیارات ایجنڈے میں شامل ہیں اور فوج کو پاک صاف اور اقدار کا پابند ہونا چاہئے۔

ٹیگس