Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ صلاح و مشورہے کا عمل جاری رہے گا: شامی صدر

شام کے صدر نے علاقے کے حالات کے بارے میں ایران کے ساتھ مسلسل صلاح و مشورے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیاسی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کے صدر اور ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یوکرین کے تازہ ترین حالات اور بحران پیدا کرنے میں امریکہ اور نیٹو کے کردار نیز اس بحران کے علاقائی و بین الاقوامی نتائج کے بارے میں بات چیت کی۔

شام کے صدرنے علاقے اور دنیا کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران اور شام کے اسٹریٹیجک تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورہ کے تسلسل پر زور دیا۔

بشار اسد نے دیگر ممالک کے ساتھ حکومت شام کے تعلقات میں فروغ آنے کا ذکرتے ہوئے کہا کہ شام کو الگ تھلگ کرنے کی مغربی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔

ٹیگس