شام میں عنقریب ایرانی سفارتخانے کی بحالی، دمشق میں متعین ایرانی سفیر کا بیان
Dec ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
شام میں متعین ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانہ جلد دوبارہ فعال ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ جلد ہی اپنی سرگرمیاں شروع کردے گا۔ دمشق میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے شامی فریق نے بھی اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سفارت خانے کی سیکیورٹی اور دیگر سرگرمیوں کے لیے ضروری ضمانتیں فراہم کریں گے۔
اکبری نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد جلد از جلد قونصل خانے کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شامی فریق نے سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہم نے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے دو سے تین دن کےلیے اپنے سفارت کاروں کو بیروت منتقل کیا، ان شاء اللہ، سفارت خانہ جلد دوبارہ کام شروع کرے گا۔