Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار دی

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں مزید دو فلسطینیوں کو گولی مار کرشہید کردیا ہے۔

فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کی فوج کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے غرب اردن کے مختلف علاقوں اور بیت المقدس میں واقع شیخ جراح محلے میں جھڑپوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

صیہونی، اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز ہی فلسطین کے مختلف علاقوں پر یلغار کرتے ہیں اور فلسطینی شہریوں کو شہید و زخمی کر دیتے ہیں یا حراست میں لے کر جیل بھیج دیتے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کو غرب اردن کے جنین کیمپ پر حملہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں سے جھڑپ کے دوران انیس سالہ نوجوان شادی نجم اور بائیس سالہ نوجوان عبداللہ الحصری کو گولی مار کر شہید جبکہ تین فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ ان دونوں فلسطینی نوجوانوں کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی عوام نے شرکت کی اور صیہونی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

فلسطینی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کو بیت المقدس اور غرب اردن میں اس کے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔

ٹیگس