Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • داعش کے حامیوں کی سعودی عرب میں کانفرنس میں شرکت، عراقی عوام میں شدید غصہ

صوبہ نینوا کے قبائل کے ترجمان نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی کانفرنسوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد عراق کے شیعہ مسلمانوں کے احساسات و جذبات کو بھڑکانہ ہے۔

المعلومه کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے صوبہ نینوا کے قبائل کے ترجمان «مزاحم الحویت» نے کہا ہے کہ عراق کے صوبوں نینوا اور الانبار میں داعش کے آنے کے بعد بعض گروہوں نے دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں داعش کا ساتھ دیا اور انہی گروہوں کے ارکان  گاہے بہ گاہے سعودی عرب جاتے ہیں اور وہاں شیعہ مسلمانوں کے خلاف کانفرنسوں کا انعقاد کرتے ہیں اور اس قسم کے پروگراموں کو سعودی عرب کا شعبہ انٹیلیجنس منعقد کراتا ہے۔

انہوں نے عراق کی حکومت سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے اور ایسے افراد اور گروہوں کے اراکین کے خلاف اقدام کا مطالبہ کیا جو اس مقصد سے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔

 

 

ٹیگس