Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • لٹیرے امریکی فوجیوں کا راستہ شامی فوجیوں نے روکا، امریکی فوجی پسپائی پر مجبور

شام کے فوجیوں نے اپنے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے امریکی لٹیرے فوجیوں کے قافلے کا راستہ روک کر انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، شامی فوج کے جوانوں نے کل دہشتگرد امریکی فوجیوں کے اس قافلے کو روک دیا جو شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ امریکی فوجی کارواں الحسکہ کے قامشلی کے دیہی علاقوں "الصالحیه" اور "الدعدوشیه" میں جانا چاہتا  تھا۔ شام کے شمال مشرقی علاقے کے عوام اس سے پہلے کئی بار امریکی فوجیوں کے کارواں کو علاقے میں داخل ہونے سے روک چکے ہیں۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ امریکی فوجی غیر قانونی طریقے سے اس علاقے کے تیل اور دیگر ذخائر کی لوٹ مار کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ کئی بار مقامی افراد کے خلاف کارروائیاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ ابھی حال ہی میں امریکی فوجیوں کو شام میں داعش کے دہشت گردوں کو منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

شام کے عوام کا خیال ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹنے کے ساتھ ہی امریکی فوجیوں نے ان کی جگہ لے لی ہے اور وہ وہاں پر تیل کی چوری کے علاوہ دہشت گردانہ کارروائیاں بھی انجام دیتے رہتے ہیں۔

 

 

ٹیگس