Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ایک اور اسٹریٹیجک شہر پر یمنی فورسز کا کنٹرول، سعودی اتحاد کے تابوت میں اور کیل

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے قبضے سے صوبہ حجہ کے اسٹراٹیجک نظر سے اہم شہر "الحثیره" کو آزاد کرا لیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے جارح سعودی اتحاد اور ان کے آلہ کاروں کے ساتھ ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع علاقے "الحثیره" کا کنٹرول سنبھال لیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے اسی طرح اسی علاقے میں سوڈانی فوج کے قیام کرنے والے ایک کیمپ کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

یمن کے مختلف علاقوں میں مسلح افواج کی پیش قدمی کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت تیز ہو گئی ہے۔ اس جارحیت پر ردعمل دکھاتے ہوئے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران سعودی اتحاد کو مختلف محاذوں پر بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مختلف اسٹریٹیجک علاقوں منجملہ صوبے مآرب کو آزاد کرائے جانے کی ساتھ ہی یمن میں سعودی اتحاد کی مکمل شکست اور اس کا کام تمام ہو جانے کی خبر، کبھی بھی سننے میں آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جرمن نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کا مقصد اس ملک کی مستعفی صدر منصور ہادی کی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا تھا، مگر توقع کے برخلاف جنگ یمن اتنی طولانی ہو گئی۔

ٹیگس