عراق، امریکی چھاونی پر کئی ڈرون طیاروں سے حملے، تفصیلات کا انتظار
عراقی کردستان کے علاقے اربیل میں موجود دہشت گرد امریکی فوج کی چھاونی پر کئی ڈرون طیاروں کے حملے کئے گئے ہيں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹیلگرام چینل صابرین نے خبر دی ہے کہ عراقی کردستان کے اربیل علاقے میں موجود امریکی دہشت گرد فوج کی چھاونی پر کئی ڈرون طیاروں سے حملے کئے گئے ہیں۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے بھی ملک کے شمال میں واقع اربیل صوبے میں کئی دھماکوں کی خبر دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حریر فوجی چھاونی کے نزديک کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
صابر نیوز کی رپورٹ کے مطابق خبروں میں پتہ چلا ہے کہ چھاونی کو کئی ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کی رپورٹ سامنے نہيں آئی ہے۔
اسی تناظر میں امریکی اتحاد کے ترجمان نے کچھ دیر پہلے اعتراف کیا کہ اربیل میں امریکی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں عالمی اتحاد کے ٹھکانے کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا۔