ویانا مذاکرات پر قطر کے وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو
قطر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ویانا مذاکرات کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی نے وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبد اللھیان سے سنیچر کے روز ٹیلیفونی گفتگو میں ویانا مذاکرات اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ کے مطابق، 10 دن پہلے بھی قطر کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو کی تھی۔
محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اسی طرح حسین امیر عبد اللہیان سے گفتگو کے کچھ منٹ بعد امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے بھی گفتگو کی۔
طرفین نے خطے اور بین الاقوامی سطح کے دوسرے اہم مسائل کے ساتھ، روس-یوکرین جنگ سے پیدا ہوئے بحران، ایٹمی مذاکرات کی صورت حال اور افغانستان کے سیکورٹی و سیاست سے مربوط واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے ليے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں، مذاکرات کا آٹھواں دور 8 فرروی کو شروع ہوا جس میں ایران اور گروہ 4+1 کے وفود شریک ہوئے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے 11 مارچ کو ٹویٹ میں ویانہ مذاکرات میں وقفہ کو ضروری قرار دیتے ہوئے اسکی وجہ بیرونی اسباب کو قرار دیا۔