Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran

مقبوضہ فلسطین میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں 4 صیہونی ہلاک ہوگیا۔

عبری ذرائع ابلاغ نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک کارروائی کی خبر دی جس میں 4 صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر بئر السبع میں چاقو سے ہونے والے ایک حملے میں 4 صیہونی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل کے چینل-13 نے رپورٹ دی ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اس چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملے میں 4 صیہونی ہلاک ہوئے۔

کچھ دیر پہلے ہی شہاب نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا اور ابھی زندہ ہے۔

سما نیوز نے عبری اخبار یدیعوت آحارنوت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس شہادت پسندانہ کارروائی میں 4 صیہونی ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی ایک کی حالت نازک ہے۔

ٹیگس