Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کے حالات بے قابو ہونے کے لئے اسرائیل ذمہ دار ہوگا: شیخ عکرمہ صبری

مسجد الاقصی کے خطیب نے مسلمانوں کے قبلہ اول کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے انجام کی بابت خبردار کیا ہے۔

اسلامی و فلسطینی تشخص کے مظہر اور مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد الاقصی صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کا نشانہ بن رہا ہے۔

 فلسطینی ذرائع کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے ماہ مبارک رمضان میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو صیہونیوں کی جانب سے مسلسل جارحیت کا نشانہ بنانے کی بابت صیہونی حکام کو سخت خبردار کیا۔ انھوں نے کہا  کہ اسلامی و فلسطینی تشخص کے مظہر کی حیثیت سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے بیت المقدس کے حالات اور زیادہ کشیدہ ہو جائیں گے اور اس کی ساری ذمہ داری صیہونی حکام پر عائد ہو گی۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کی آبادی کا تناسب بگاڑنے  اور مسجد الاقصی کا اسلامی تشخص مٹانے کی سازش کے تحت غاصب صیہونی حکام اور صیہونی انتہاپسندوں کی جانب سے جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے صورت حال بالکل بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔

 

 

ٹیگس