کابل میں زر مبادلہ کے بازار میں دھماکہ، کئی افراد زخمی
Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اتوار کو دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
آوا نیوز کے مطابق، یہ دھماکہ اتوار کی صبح کابل میں بیرونی زرمبادلہ کے سب سے بڑے بازار سرائے شہزادہ میں ہوا۔ عینی شاہدین نے اس دھماکے میں ممکنہ جانی نقصان کی بھی خبر دی ہے، مگر طالبان کے سکورٹی ذرائع کے حوالے سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
سرائے شہزادہ، کابل کے مرکزی علاقے میں واقع اہم اقتصادی مرکز میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کی رات کو مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کے جبرئیل شہر میں ایک دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد مارے گئے اور 25 دیگر زخمی ہوئے۔
پورے ملک میں امن و امان ہونے پر مبنی طالبان کے دعوے کے باوجود، ہر مہینے افغانستان میں دھماکوں سے اوسطا 120 لوگ جاں بحق یا زخمی ہوجاتے ہیں۔