Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۰:۰۶ Asia/Tehran
  • جہاد اسلامی نے کیا طاقت کا مظاہرہ+ تصاویر

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس نے جنین کی جھڑپوں کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر غزہ میں فوجی نمائش کا انعقاد  اور طاقت کا مظاہرہ کیا کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس کے سیکڑوں مجاہدین نے گزشتہ شب اتوار کو مقبوضہ شمالی ویسٹ بینک میں واقع جنین کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

 

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے مجاہدین نے غزہ میں النصیرات علاقے کی سکڑوں پر مختلف قسم کے فوجی ساز و سامان اور وسائل کے ساتھ پریڈ کی۔ تحریک جہاد اسلامی کے مجاہدین اپنے ہاتھوں میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ 2002 میں ہونے والی جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کی تصاویر بھی لئے ہوئے تھے۔

 

اس فوجی نمائش کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں فلسطینی عوام سکڑوں پر نکلے اور انہوں نے سرایا القدس کی پیدل بریگیڈ، اسنائپر بریگیڈ اور میزائل و راکٹ بریگیڈ سمیت مختلف بریگیڈس کے کارنامے دیکھے۔

سرایا القدس کے ایک مجاہد نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر خطاب میں کہا کہ آج ہم سکڑوں پر نکلیں ہیں تاکہ دنیا کو یہ بتا سکیں کہ غاصبوں کے خلاف استقامت کا راستہ جاری رہے گا۔

 

واضح رہے کہ اپریل 2002 میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں میں جنین کیمپ میں شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے جبکہ جنین کیمپ کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا تھا۔ ان جھڑپوں میں 23 صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔

ٹیگس