Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • عراق میں ڈکٹیٹر صدام دور کی ایک اور اجتماعی قبر ملی

عراق میں ڈکٹیٹر صدام کے دور کی ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا۔

الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں صدام کے دور حکومت میں شعبانیہ تحریک اور سزائے موت پانے والے افراد کی ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس اجتماعی قبر میں بڑی تعداد میں جاں بحق ہونے والے افراد کے باقیات ملے ہیں کہ جن کی شناخت کا کام شروع ہو گیا ہے۔

صدام کے زوال کے بعد سے اب تک ایسی دسیوں اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں، جن میں 80 اور 90  کے عشروں کے دوران سزائے موت پانے والے افراد کی لاشوں کو خفیہ طریقے سے لاکر دفنایا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ  2014 سے 2017 تک عراق اور شام کے کئی علاقے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے میں تھے۔ اور اس دوران اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 200 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔

 

 

ٹیگس