Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں کے ہاتھوں شام میں عام شہریوں کا اغوا

غاصب امریکی فوجیوں نے رقہ میں ایک فوجی کارروائی کر کے چندعام شہریوں کو اغوا کرلیا

سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ صوبہ رقہ اور دیرالزور کے عرب باشندوں کو برسوں سے اغوا کرتا رہا ہے اور یہ وہ مسئلہ ہے جس پر اکثرعوامی احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔

 سانا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب امریکی فوجیوں نے صوبہ رقہ کے الحوس علاقے میں ایک فضائی کارروائی کرکے کئی عام شہریوں کو اغوا کرلیا اور انھیں کسی نامعلوم جگہ پرمتقل کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق عام شہریوں کو اغوا کرنا علاقے میں غاصب امریکی فوجیوں کی ایک روش ہے جس کے مختلف اہداف  ہیں ۔ عام شہریوں کو اغوا کرنے کا ایک مقصد عام شہریوں کوجنگ میں شرکت کرنے اورلالچ دے کردیگرغیرقانونی کاموں پرمجبورکرنا ہے ۔

سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی دہشتگرد گروہ نے جو دہشتگرد امریکی فوج سے وابستہ ہے، رقہ اور الحسکہ صوبوں میں عام شہریوں کے گھروں پرحملے بڑھا دیئے ہیں ۔

شامی حکومت نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ ان دہشتگردوں اور امریکی فوجیوں کو جو شام کا تیل لوٹنے کے لئے شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں قابض ہیں ، نکال باہر کیا جائے گا۔

ٹیگس