Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائی 18 صیہونی ہلاک و زخمی

تل ابیب میں فلسطینی کی شہادت پسندانہ کارروائی میں کم از کم دو صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.

جمعرات کی شام تل ابیب کی ڈیزنگوف سڑک پر واقع ایک نائٹ کلب پر صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینی نے شہادت پسندانہ کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں کم سے کم 2 صیہونی ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے فلسطینی موجوان اپنی جان بچا کر نکلنے میں کامیاب رہا۔ رپورٹ ملنے تک اس فلسطینی کی گرفتاری کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو فلسطینی اس شہادت پسندانہ کارروائی کو انجام دینے میں شامل تھے۔

دوسری طرف تل ابیب میں فلسطینی کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی پلیس نے کارروائی کرنے والے فلسطینی کو گرفتار کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے جس کے تحت اسنائیپر اکائی، خفیہ سل اور خصوصی دستے کو مدد کے لئے طلب کیا ہے۔ اس شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد تل ابیب کے مرکز میں نقل و حمل کی خدمات تعطل کا شکار ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی پلیس کے 1000 سے زیادہ کارندے، تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے فلسطینی کو گرفتار کرنے کے لئے تلاشی مہم میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے دہشتگردانہ اقدامات میں خاصی شدت آ گئی ہے جس کے جواب میں فلسطینی نوجوان اب تک بارہا شہادت پسندانہ کارروائیاں انجام دے کر دسیوں درجنوں صیہونیوں کو ہلاک یا زخمی کو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین میں انجام پانے والی یہ پانچویں شہادت پسندانہ کارروائی ہے۔

فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے دوٹوک لفظوں میں خودساختہ صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اُس کے دہشتگردانہ اقدامات پر وہ خاموش نہیں بیٹھیں گی اور فلسطینی عوام انکے اقدامات کا ہر ممکن شکل میں جواب دیتے رہیں گے۔

ٹیگس