Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • مقتدی صدر کے نامزد امیدوار کو  اکثریتی دھڑے سے منتخب ہوناچاہئے: تحریک عصائب اہل حق

عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لئے مقتدی صدر کے مدنظر نامزد کا انتخاب اکثریتی دھڑے کے ذریعے ہونا چاہئے۔

عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سربراہ قیس الخز علی نے کہا ہے کہ عراقی شیعوں کی کوارڈی نیٹر کمیٹی ایسا وزیر اعظم چاہتی ہے جسے مقتدی صدر پیش کریں تاہم اسے نامزد کرنے کا حق پارلیمنٹ میں سب سے بڑے دھڑے کو حاصل ہو۔

الخزعلی نے مزید کہا کہ حکومت کی تشکیل میں حکومت قانون اتحاد اور نوری مالکی کی مشارکت کی مقتدی صدر کی مخالفت ذاتی نہیں ہے بلکہ اختلاف حکومت کے سیاسی وزن پر ہے کیونکہ مالکی کے پاس پارلیمنٹ کی پینتس سے زیادہ نشستیں ہیں۔

عراق میں گذشتہ برس اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے تاہم سیاسی طاقتیں اب تک حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔ صدر گروہ، پارلیمنٹ کی تین سو انتیس میں سے تہتر نشستیں حاصل کرکے سب سے بڑا گروہ بن کر سامنے آیا تاہم کابینہ تشکیل دینے کے لئے اسے دوسری سیاسی پارٹیوں کی حمایت کی ضرورت ہے جو اب تک حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

ٹیگس