Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق، الحشد الشعبی کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شدید آگ

عراق میں رضاکار فورس کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں آگ لگ گئی۔

عراقی ذرائع نے خبر دی ہے کہ عراقی  رضاکار فورس الحشد الشعبی کی العباس بریگیڈ کے کربلائے معلی واقع دفتر میں آگ لگ گئی جس کے بعد آگ قریب واقع اسلحے کے ذخیرے اور گودام تک سرایت کر گئی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا نے سنیچر کی شام کربلائے معلی میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی العباس بریگیڈ کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شدید آگ لگ گئی۔

اس بارے میں ایک سیکورٹی ذریعے نے بغداد الیوم نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ کربلائے معلی کے الرزازہ علاقے میں العباس بریگیڈ کے ٹھکانے پر شدید آگ لگ گئی۔

اس ذریعے نے بتایا کہ آگ پہلے مقامی دفتر میں لگی اور اس کے بعد تیزی سے ہتھیاروں کے گودام میں سرایت کر گئی۔ آگ کی خبر ملتے ہیں فائر بریگیڈ کے ملازم جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ العباس بریگیڈ نے آگ کے واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابھی تک اس واقعے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

ٹیگس