Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شمال مشرقی شام میں عوام نے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

سانا نیوز کے مطابق، شمال مشرقی صوبے حسکہ کے مضافات میں واقع قامشلی علاقے میں واقع صالحیہ حرب گاؤں کے عوام نے دہشتگرد امریکی فوجی کارواں کو پیچھے ہٹنے اور علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔ اس گاؤں کے عوام نے شامی فوج کی ایک چک پوسٹ کے تعاون سے یہ کام کیا۔

رپورٹ کے مطابق پانچ بختر بند گاڑیوں اور ایس ڈی ایف میلیشیا فورس کی ایک گاڑی پر مشتمل یہ کارواں جیسے ہی اس گاؤں کے قریب پہونچا، گاؤں کے عوام نے ہاتھوں میں پتھر لے کر اس کارواں پر دھاوا بول دیا اور اس وقت تک اس کارواں پر پتھر بازی کرتے رہے جب تک یہ کارواں پیچھے نہیں ہٹ گیا اور علاقے سے باہر نہیں نکل گیا۔

قابل ذکر ہے کہ تین ہفتے پہلے بھی شامی فوجیوں نے صوبے حسکہ کے شمالی مضافات کے ’تل تمر‘ علاقے کے ’قبر الصغیر‘ گاؤں کے عوام کی مدد سے قابض امریکی فورسز کے کارواں کو آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔

امریکی فوجی اور اس سے وابستہ دہشتگرد عناصر کافی مدت سے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں اور اس ملک کے تیل اور اناج کے ذخائر کو لوٹ رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس