Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکا نے افغان ملازموں کے ساتھ کیا یہ سلوک؟

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے وقت امریکی سفارتخانے کے بڑی تعداد میں افغان مترجمین کے پاسپورٹ تباہ کر دیئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نیشنل ریویو نے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان میں امریکی سفارتخانے کے ملازموں نے کابل پر طالبان کے قبضے کے وقت بڑی تعداد میں افغان مترجمین کے پاسپورٹ اور دستاویزوں کو تباہ کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے وقت امریکا کے مقامی ملازموں کی شناخت بچانے کے لئے ان کے پاسپورٹس اور دستاویزوں کو تباہ کر دیا۔

امریکا کے یہ ملازم ابھی بھی افغانستان میں ہیں اور طالبان کے خوف سے خفیہ زندگی گزار رہے رہیں۔

امریکی میڈیا نیشنل ریویو نے افغانستان میں امریکا کے خصوصی فوجی دستے کے ایک سابق مترجمین کے حوالے سے جس کا پاسپورٹ تباہ ہو گیا ہے، لکھا کہ اس نے کئی ہفتے سے اپنی بیوی اور چار بچوں کو دیکھا نہیں۔ اس مترجم کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار ایران اور پاکستان فرار کرنے کی کوشش کی لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے کوئی آپشن نہیں ہے، امریکیوں نے میرا پاسپورٹ تباہ کر دیا، یعنی میری پوری زندگی تباہ کر دی، اگر میرا پاسپورٹ ہوتا تو میں کچھ بھی کر سکتا تھا، بغیر پاسپورٹ، میں کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

ابھی  تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کابل پر قبضے کے دوران کتنے پاسپورٹ امریکی سفارتخانے میں تباہ کئے گئے۔ امریکی وزارت خارجہ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی جواب نہيں دیا ہے۔

ٹیگس