Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سعودی اتحاد نے یمن کے ایندھن سے لدے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے۔

یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان عصام یحیی المتوکل نے جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں ایندھن سے لدے ایک اور بحری جہاز کے روکے جانے کی خبر دی ہے۔ یمن کی تیل کمپنی کے مطابق، جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں تیل اور اشیاء خورد و نوش سے لدے اب تک روکے گئے جہاز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

تحریک انصاراللہ کی ویب سائٹ کے مطابق، یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان عصام یحیی المتوکل نے کہا کہ سعودی اتحاد نے ’ہاروسٹ ‘ نامی ایک بحری جہاز کو روک لیا ہے جس پر 29 ہزار 976 ٹن ڈیزل لدا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بحری جہاز کے پاس اقوام متحدہ کی طرف سے پرمٹ کارڈ ہونے کے باوجود جارح سعودی فورسز نے اسے روک لیا۔

اس وقت یمن کو دوا، غذا اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس