Apr ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • عراق میں مظاہرے، سیاسی تعطل دور کرنے کا مطالبہ

عراقی دار الحکومت بغداد اور چند دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے کرکے ملک میں جاری سیاسی تعطل دور کرنے اور نئی حکومت کے فوری قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، نئی حکومت کی تشکیل کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرے صوبہ بغداد، واسط، کربلا، نجف اور سلیمانیہ سمیت بعض دوسرے صوبوں کے مرکزی شہروں میں کیے گئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں تعطل کو دور کریں اور نئی حکومت کے قیام کا عمل تیز کیا جائے۔

مظاہرین نے بعض عراقی رہنماؤں کے نام لے کر انہیں ملک کا وزیر اعظم یا صدر بنانے کا مطالبہ کیا۔

ادھر ملک کی شیعہ جماعتوں کے اتحاد شیعہ کو آرڈی نیشن کمیٹی نے سیاسی تعطل دور کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے ایک نو نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ عراق کے بیشتر سیاسی قائدین اور ارکان اسمبلی نے شیعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے پیش کردہ منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹیگس